منگل 9 ستمبر 2025 - 21:51
جے ایس او کے جوان کردار و عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان

حوزہ/جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا چوتھا مرکزی اجلاس عاملہ 5,6,7 ستمبر 2025 کو امام بارگاہ قصر سکینہ اسلام آباد میں مرکزی صدر برادر محمد اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا چوتھا مرکزی اجلاس عاملہ 5,6,7 ستمبر 2025 کو امام بارگاہ قصر سکینہ اسلام آباد میں مرکزی صدر برادر محمد اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے مرکزی کابینہ سمیت ڈویژنل اراکین نے شرکت کی۔

جے ایس او کے جوان کردار و عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان

اجلاس میں تنظیمی کارکردگی سمیت گزشتہ مدت کے دوران تعلیمی، فلاحی اور تربیتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف و لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

شرکائے اجلاس نے اپنے اپنے ڈویژن کی تنظیمی رپورٹس پیش کیں اور درپیش مسائل و چیلنجز سے بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں مختلف ایجنڈے زیر بحث لائے گئے۔

جے ایس او کے جوان کردار و عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان

اجلاس میں مرکزی نائب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان و رکن نظارت جے ایس او پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی نائب صدر علامہ رمضان توقیر صاحب، صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، سید اظہار بخآری صاحب اور مرکزی رکن نظارت ڈاکٹر سید عون ساجد نقوی، سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان برادر حسن رضا، سابق مرکزی صدر جے ایس او پاکستان و رکن مرکزی مجلس نظارت سید الطاف عباس کاظمی، رکن نظارت مولانا فرحت عباس جوادی، رکن نظارت برادر باقر حسنین اور رکن نظارت محترم مظہر ہاشمی نے شرکت کی اور نوجوانوں سے گفتگو کی۔

جے ایس او کے جوان کردار و عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان

اس موقع پر جے ایس او پاکستان کی مرکزی مجلس نظارت کا اہم اجلاس بھی قائد ملت جعفریہ پاکستان کی صدارت میں منعقد ہوا اور تنظیم کی بہتری اور فعالیت کے لیے فیصلے کیے گئے۔

اجلاس عاملہ کی تیسری نشست میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی صدراتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں، طلبہ اپنے کردار اور عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں۔

جے ایس او کے جوان کردار و عمل سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں: قائد ملت جعفریہ پاکستان

انہوں نے نظم و ضبط، اخلاقیات اور باہمی احترام کو کامیابی کی بنیاد قرار دیا۔

قائدِ ملت جعفریہ پاکستان نے مزید کہا کہ اہل بیتؑ کی تعلیمات ہی کردار سازی اور عدل و انصاف کا راستہ ہیں، ان تعلیمات کو اپنانے سے معاشرہ حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

آخر میں انہوں نے قومی وحدت و اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے طلبہ اپنا کردار ادا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha